Friday, 29 March 2024, 02:43:33 am
کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دی جائے گی،ثانیہ نشتر
April 05, 2021

غربت کے خاتمے کیلئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کو رواں سال مختلف مراحل میں ملک کے دیگر حصوں تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی مرحلے میں اس وقت دوٹرک جڑواں شہروں میں غریب اور محنت کش طبقے کی خدمت کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک سے پہلے دیگر تین شہروں میں بھی یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور،فیصل آباد اور پشاور میں احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت موبائل ٹرک محنت کشوں کے علاقوں اور ہسپتالوں کا دورہ کر کے وہاں تیار کھانا تقسیم کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.