Friday, 29 March 2024, 05:41:09 am
حکومت نے اڑھائی برسوں میں غربت میں کمی کیلئے متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے
April 05, 2021

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ اڑھائی برسوں کے دوران ملک میں غربت میں کمی کے لئے متعددفلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔

ان منصوبوں میں احساس بلاسودقرضہ پروگرام احساس طلباء وظائف پروگرام، احساس لنگر پروگرام، احساس آمدن پروگرام اورکفالت پروگرام شامل ہیں۔احساس بلاسودقرضہ پروگرام کے تحت دس لاکھ سے زیادہ افرادمیں بیالیس ارب روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔احساس لنگرپروگرام کے تحت سٹرسٹھ ہزاردوسوافرادکوروزانہ کھانافراہم کرنے کے لئے ایک سوبارہ لنگرخانے قائم کئے جارہے ہیں۔ان افرادمیں زیادہ ترمزدور، بے روزگارافراد، مسافراورمعاشرے کے غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے لو گ شامل ہیں۔وسیلہ تقسیم پروگرام کے تحت آئندہ چاربرسوں کے لئے اَسی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اورمستحق طلباء کوپندرہ سوروپے جبکہ ہرمستحق طالبہ کودوہزارروپے دیئے جارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.