رات جوہانسبرگ میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سترہ رنز سے ہرادیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سواکتالیس رنزبنائے۔جواب میں پاکستان مقررہ اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر صرف تین سوچوبیس رنزبناسکا۔فخرزمان کو ایک سوترانوے رنزبنانے پر میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔تیسرا اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ بدھ کو سینچورین میں کھیلاجائے گا۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان سیریزاب ایک ۔ایک سے برابرہے۔