Thursday, 25 April 2024, 10:58:41 am

مزید خبریں

 
بھارتی فوجی مقبوضہ وادی میں تلاشی اور محاصرے کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام اور املاک کی تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں،حریت رہنما
April 05, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہاہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے نام پر کشمیریوں کے قتل عام اوراملاک کی تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہاکہ قابض بھارتی فوجی ان نام نہاد کارروائیوں کے دوران نہ صرف بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوقتل کرتے ہیں بلکہ کیمیائی مواد سے گھروں کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ بیانات میں کہاگیا کہ یہ پر تشدد کارروائیاں اور چھاپے کشمیریوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا صرف ایک بہانہ ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگرمیں ایک میڈیا انٹرویو میں جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف بھارت کی یلغار کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی حکومت کی غاصبانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ جموں وکشمیر فورم فار پیس اینڈ ٹیریٹوریل انٹیگرٹی نے جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میںبھارت اور پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ ادھرپلوامہ ، سرینگر اور گاندربل میں چسپاں کئے گئے پوسٹروںمیں وادی کشمیرمیں شراب کی دکانوں کے لائسنسوں کے اجراء کی مذمت کی گئی ہے۔ یہ پوسٹر جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ نے جاری کئے ہیں جن پر کشمیری نوجوانوں کے نام پیغامات میں کہا گیا ہے کہ بھارت اس طرح کے غیر اسلامی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے اخلاق کوتباہ کرنا چاہتا ہے۔ حریت رہنماء مختار احمد وازہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زوردیاہے۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی کارروائیوں اور پکڑ دھکڑ اور قتل عام کی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.