Friday, 19 April 2024, 07:16:48 am
مقبوضہ کشمیر میں آٹھ ماہ سے جاری لاک ڈاون کے دوران ستاسی کشمیریوں کو شہید کیا گیا
April 05, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آٹھ ماہ سے جاری طویل محاصرے اور لاک ڈاون کے دوران تین خواتین سمیت ستاسی کشمیریوں کو شہید کیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ،نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال، فائرنگ،چھرےوالی بندوق اور آنسو گیس کے استعمال کےباعث کم سے کم نو سو چھپن افراد شدید زخمی ہوئے۔

 رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ہزاروں حریت رہنما، کارکن، سیاستدان اور سول معاشرے کے ارکان بدستور جیلوں یا گھروں میں نظر بند ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.