Thursday, 25 April 2024, 02:36:38 am
پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت کے وسیع مواقع موجود ہیں:صدر
April 05, 2019

اسلام آباد میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بیررون ملک پاکستانی طالبعلموں کے آئی سی ٹی کے شعبہ میں شاندار کارکردگی کے بعد اسے نوجوانوں میں مزید توسیع دینے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت کے وسیع مواقع موجود ہیں جو ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے شعبہ میں جدید تحقیق سے مقابلے کا نیا دور شروع ہوا ہے جس کیلئے پاکستان کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔اس شعبے میں چین کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ مطلوبہ منزل کے حصول کیلئے قوم کا عزم و حوصلہ لازمی جزو ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.