Wednesday, 24 April 2024, 06:30:04 pm
رضیہ سلطانہ کامقبو ضہ کشمیرمیں بچوں پر بھارتی مظالم پرگہری تشویش کااظہار
February 05, 2023

حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر مظالم پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ریڈیو پاکستان سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری بچوں کو تعلیم کے ان کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے والدین سمیت پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رضیہ سلطانہ نے کہا کہ کشمیری بچوں کی زندگیوں کا تحفظ اور انہیں سکول بھیجنا ان کا مشن ہے اس مقصد کیلئے انہوں نے پاکستانی بچوں سے بھی تعاون کی درخواست کی۔

رضیہ سلطانہ نے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں بند قیدی جن میں ان کے والد یاسین ملک بھی شامل ہیں، ان کا حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کے سوا کوئی قصور نہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.