Friday, 19 April 2024, 06:49:15 am
حق خود ارادیت،پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر آزاد کشمیر
February 05, 2021

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حق خودارادیت کے حصول میں ان کی بھرپور حمایت کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامیابی سے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کامیابی سے اجاگر کر رکھا ہے اور عالمی برادری کو وہاں پر بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کر رہی ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت کی ہندوتوا ذہنیت کو شکست دینے کیلئے اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بہت جلد اپنے حق خودارادیت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.