Thursday, 24 September 2020, 03:57:47 pm
وزیراعظم کا انسداد پولیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اظہار
February 05, 2020

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکومتی عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں صدرHolger Knaak کی قیادت میں Rotary International کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پوری قوم اور معاشرے کے تمام طبقے اس پر متفق ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر ٹریفک کو منظم شکل دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سے بڑے پیمانے پر پولیو وائرس کے خاتمے میں مدد ملے گی۔