Friday, 29 March 2024, 10:27:34 am
بلوچستان کےعوام اپنے کشمیری بھائیوں کی استصواب رائے کےلئےجدوجہدکی مکمل حمایت کرتے ہیں:امان اللہ یاسین زئی
February 05, 2020

بلوچستان نےگورنرامان اللہ خان یاسین زئی نے آج کوئٹہ میں سکائوٹ ہیڈ کوارٹرزمیں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی استصواب رائے کےلئے جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت اور قابض فورسزکی جانب سے نہتے اوربے گناہ کشمیریوں کےخلاف مسلسل ظالمانہ کارروائیاں اور غیرقانونی اقدام نے دنیا کے سامنے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حریت پسندوں کی آواز کو دبانے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.