Sunday, 21 April 2019, 01:18:56 am
پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے،قاسم سوری
February 05, 2019

قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں افغان قونصل جنرل وحید اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں بھی خوشحالی آئیگی۔اس موقع پر افغان قونصل جنرل نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی۔