Friday, 29 March 2024, 08:42:15 pm
برطانیہ بھارت کوکشمیری عوام کےخلاف مظالم سےروکنےمیں اپنا کردارادا کرے:مسعودخان
February 05, 2019

آزادکشمیر کے صدر سردارمحمد مسعود خان نے برطانیہ پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے خلاف مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکنے میں اپنا کردارادا کرے۔لندن میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برطانیہ دنیا کے بااثر ترین ممالک میں سے ایک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم رکن ہے اور یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے۔انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو قتل عام اور نہتے کشمیری عوام کے خلاف غیرانسانی سلوک سے روکنے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔کانفرنس میں مختلف برطانوی ارکان پارلیمنٹ کونسلروں فورسٹ کونسل میئر سمیت کشمیری برادری کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.