Wednesday, 26 June 2019, 04:36:44 am
بھارت اپنے مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا،تجزیہ کار
February 05, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر رسول بخش رئیس نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کی زیر قیادت مقامی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور جدوجہد آزادی نے ایک ایسی تحریک پکڑی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری تنازعے کشمیر کو حل کرنے میں ابتک ناکام ہیںاور وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم روکنے کیلئے بھارت پر دبائو نہیں ڈال سکے۔