Monday, 19 February 2018, 02:43:45 pm

مزید خبریں

 
کشمیر بارے پاکستان کے جائز موقف کو دنیا تسلیم کرتی ہے، تجزیہ کار
February 05, 2018

دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف جائز ہے اوراس کو دنیا کے دیگر ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے ریڈیوپاکستان کے پروگرام نکتہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کو دو ٹوک پیغام دیناچاہیے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کوحل کئے بغیر خطے میں امن واستحکام کاقیام ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھارت پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق منشور کا احترام کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ختم کرانے کیلئے دبائو بڑھانا چاہیے ۔سابق سفارتکار فوزیہ نسرین نے پروگرام میں کہاکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے اظہار کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سابق سفارتکارعابدہ حسین نے کہاکہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری  ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرائے جن میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کی ضمانت دی گئی ہے ۔