Thursday, 25 April 2024, 11:27:22 am
کنٹرول لائن کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں
January 05, 2022

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔پانچ جنوری اُنیس سو اُنچاس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام رائے شماری کے ذریعے کرنے کا حق دینے کی حمایت میں ایک قرارداد کی منظوری دی ۔آج دنیا بھر میں ریلیوں ، مذاکروں اور کانفرنسوں سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن کا مقصد اقوام متحدہ کو یاد دلانا ہے کہ اُسے کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئے تاکہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچایا جا سکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.