Friday, 29 March 2024, 06:05:44 pm
سبکدوش ہونیوالے کنٹرولرنیوزلیاقت سعید کے اعزاز میں ظہرانہ
January 05, 2021

پاکستان براڈکاسٹنگ کے کنٹرول نیوز لیاقت سعید ادارے میں 33سال خدمات انجام دینے کے بعد منگل کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

ریڈیوپاکستان کے نیوز سٹاف نے منگل کے روز اسلام آباد میں کنٹرولر نیوز کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیوز عبدالہادی نے کہا کہ لیاقت سعید ملازمت کے دوران ایک محنتی اور مخلص آفیسر رہے ہیں۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے کنٹرولر کا ساتھی افسران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔لیاقت سعید نے 1988ء میں ریڈیو پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ میں فرائض سرانجام دیئے جبکہ پاکستان براڈکاسٹنگ گلگت اور ایبٹ آباد شعبہ نیوز یونٹ کی سربراہی کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبرنامے اور علاقائی خبروں کی بھی سربراہی کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.