Friday, 19 April 2024, 04:28:24 am
پوری قوم حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے،آفریدی
January 05, 2021

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے دن کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے نصب العین کیلئے متحد ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جانا چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.