Wednesday, 24 April 2024, 05:38:12 am
تجزیہ کاروں کاپاکستان ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات مزیدمستحکم کرنے پر زور
January 05, 2019

تجزیہ کارو ں نے پاکستان اورترکی کے درمیان سفارتی اورثقافتی تعلقات مزیدمستحکم کرنے پر زوردیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کوایک انٹرویو میں محصولات کے وزیرمملکت حماداظہرنے کہاکہ ترک تاجروں کو تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں پاکستان میں سرمایہ کاردوست ماحول سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔معروف ماہراقتصادیات مرزااختیاربیگ نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزیدمضبوط ہورہے ہیں۔سابق سفیرعارف کمال نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.