Tuesday, 26 March 2019, 05:27:18 am
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلوکارہ تصور خانم اور ببو برال کے اہلخانہ کیلئے امدادی چیک
January 05, 2019

‫وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف گلوکارہ تصور خانم اور معروف کامیڈین ببوبرال مرحوم کی بیوہ کو مالی امداد کے چیک دئیے۔‬‫مالی امداد کے چیک آج وزیراعلیٰ آفس میں تصور خانم کے بھتیجے اورببوبرال کی بیوہ نے وزیراعلیٰ سے وصول کیے۔‬‫وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تصور خانم کو 5 لاکھ روپے اور ببوبرال کی بیوہ کو3 لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے گئے۔‬