Saturday, 20 April 2024, 12:50:03 am
مشہورشیف اورپکوان کی ماہر زبیدہ آپاکراچی میں انتقال کرگئیں
January 05, 2018

مشہورشیف اور کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا طارق طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں ، ان کی عمر 72برس تھی۔وہ مشہور ادیبوں انورمقصود اورمرحومہ فاطمہ ثریابجیا کی بہن تھیں۔ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی مسجد سلطان میں نمازجمعہ کے بعد ادا کی جائیگی۔

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نےامور خانہ داری کی مشہور شخصیت زبیدہ آپا کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے جوکل رات کراچی میں وفات پاگئی ہیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ زبیدہ آپا نے روایتی کھانوں کو فروغ دیا اور وہ امور خانہ داری کی ماہر تھیں۔وزیر مملکت نے کہاکہ زبیدہ آپا کے منفرد کوکنگ شوز بہت مقبول تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.