Friday, 26 April 2024, 01:38:42 am
ممتازدفاعی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی سکیورٹی امدادروکنےکےامریکی فیصلےکو نقصان دہ قراردیدیا
January 05, 2018

ممتاز دفاعی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی سکیورٹی امداد روکنے کے امریکی فیصلے کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان پر دباو ڈالنا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر محمد خان نے کہاکہ پاکستان اپنی خودمختاری ،سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپو سلطان نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے خلاف امریکی دھمکیوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا،انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا۔

دفاعی تجزیہ کارڈاکٹر خرم اقبال نے کہا دوطرفہ تعلقات متاثر ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ کو بھی نقصان ہو گا۔بین الاقوامی امور کی ایک اور تجزیہ کار ڈاکٹر فوزیہ نسرین نے کہاکہ امریکہ پچھلے چھ سے سات سال میں افغانستان میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی کا الزام بلا جواز پاکستان پر عائد کررہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ چین کو زیر کرنے کے اپنے وسیع تر مقصد کے حصول کےلئے بھارت کو استعمال کررہا ہے۔

سینیٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہاکہ امریکہ نے اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو رقم کی ادائیگی ابھی تک کرنی ہے۔سینئر تجزیہ نگار ہما بقائی نے کہا بین الاقوامی امور کے زیادہ تر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا پاکستان مخلصانہ طورپر افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

بین الاقوامی امور کی ایک اور تجزیہ کار ڈاکٹر فوزیہ نسرین نے کہاکہ امریکہ پچھلے چھ سے سات سال میں افغانستان میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی کا الزام بلا جواز پاکستان پر عائد کررہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ چین کو زیر کرنے کے اپنے وسیع تر مقصد کے حصول کیلئے بھارت کو استعمال کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.