Saturday, 20 April 2024, 08:28:56 am
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں
January 05, 2018

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ جدوجہد آزادی ہدف کے حصول تک جاری رہےگی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے1949 میں آج ہی کے دن ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں وعدہ کیاگیاتھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کاموقع دیاجائیگا۔

آزادکشمیرمیں آج کے دن کی مرکزی تقریب مظفرآباد میں ہوگی۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعودخان نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ جنوری1949 کو منظور ہونیوالی قرارداد کی روشنی میں اپنی سیاسی تقدیر کافیصلہ کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان آزاد جموں وکشمیر اورمقبوضہ کشمیر کے عوام اس تنازع کوا قوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں خوش اسلوبی سے حل کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

سردارمسعودخان نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پُرامن استصواب رائے کرانے میں ہمیشہ ہچکچاہٹ کامظاہرہ کیا بلکہ اس کے بجائے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے منفی ہتھکنڈے اختیار کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.