پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ عظیم قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں۔

دفاع وطن کیلئے پاک فضائیہ کی تاریخ شاندار ہے:سہیل امان
04 ستمبر 2016 (22:24)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی بہادری ، جرات مندی اور پیشہ وارانہ مہارت کی تاریخ شاندار ہے ۔
انہوں نے یہ بات یوم دفاع کے سلسلے میں 1965 کے جنگ کے شہدا کی یادمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ عظیم قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کویاد رکھتی ہیں اور تاریخ سے حوصلہ حاصل کرتی ہیں ۔