File photo

شوپیاں: بھارتی فوج کی فائرنگ،150سے زائد کشمیری زخمی
04 ستمبر 2016 (22:18)
0

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں اتوار کے روز بھارتی فوج کی طرف سے چھرے والی بندوق کے استعمال اور فائرنگ کے باعث ڈیرھ سوسے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے PENJOORA گائوں میں آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔
ادھر بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے FATAPORA LARKIPORA میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افرادزخمی ہوگئے۔
ضلع پلوامہ میں سرکاری فورسز کی آزادی ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے اور بہت سے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کپواڑہ میں ہزاروں افراد نے آزادی کے حق میں ریلی میں شرکت کی۔
ضلع بڈ گام میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
بھارتی پولیس کے مشترکہ مزاحمتی پروگرام میں شرکت کیلئے سری نگر ایئر پورٹ جانے کی کوشش کرنے پر حریت رہنماء مسرور عباس انصاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا۔