وزیر ا طلاعات نے کہا کہ طاہر القادر ی دو دفعہ عوام کو دھوکے دینے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے اب الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔

File photo

پرویز رشید نازیبا کلمات پر طاہر القادر ی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے
04 ستمبر 2016 (21:30)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ وہ گزشتہ روز راولپنڈی ریلی کے دوران نازیبا کلمات کے استعمال پر بذات خود طاہر القادری کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادر ی دو دفعہ عوام کو دھوکے دینے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے اب الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ پی اے ٹی کے سربراہ دنیا سے دولت سمیٹنے کے بعد اپنا شرمناک کھیل کھیلنے کیلئے وطن لوٹے ہیں۔