راجہ فاروق نے کہا کہ پناہ گزینوں کے حق ملکیت سمیت تمام مسائل بلا امتیاز حل کئے جائیں گے۔

File photo

حکومت آزاد کشمیر سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرے گی:وزیراعظم
04 ستمبر 2016 (20:11)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آزاد کشمیر سے بدعنوانی ، خوردبرد اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرے گی۔

انہوں نے آج چکار میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آزاد کشمیر کے تمام محکموں میں مالیاتی نظم ونسق بھی قائم کرے گی۔
کشمیری پناہ گزینوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حق ملکیت سمیت ان کے تمام مسائل بلا امتیاز حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے تحریک آزادی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بے مثال قربانیوں کو بھی سراہا۔