وزیر مملکت نے کہا کہ سیاست میں اخلاقی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

عوام نے ریلیوں،دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا:عابد شیر علی
04 ستمبر 2016 (19:33)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوگوں نے ریلیوں اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

اتوار کے روزفیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں اخلاقی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام خود فیصلہ کریں گے کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ان کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے اور وہ 2018ء کے عام انتخابات میں اپنا فیصلہ دیں گے۔