گورنر کی شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کی تحسین۔

04 ستمبر 2016 (19:24)
0

خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کو سراہا ہے۔
کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی توجہ مُلک میں امن کی بحالی اور معیشت اور دیگر شعبوں کی ترقی پر مرکوز کر رکھی ہے۔
گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ سکیموں کے تحت شانگلہ کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
وہ نوجوانو ں کے لیے وزیر اعظم کے تربیتی پروگرام اور تجارتی قرضہ سکیم سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم نے چار رویہ ایکسپریس وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے جو سوات کے علاقے بشام کو خوازہ قیلہ سے ملائے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری وفاقی حکومت کے قومی ترقیاتی ایجنڈا میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔