چینی صدر نے کہا کہ عالمی معیشت کو درپیش خطرات میں طلب میں کمی، مالیاتی منڈی ، تجارت اور سرمایہ کاری کی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔

ابھرے سلامتی خطرات،عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے:شی چن
04 ستمبر 2016 (19:13)
0

چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ سلامتی کے ابھرتے ہوئے خطرات کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے۔
وہ اتوار کے روز چین کے شہر ہونگ زو میں شروع ہونے والے دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
شی چن پنگ نے کہا کہ عالمی معیشت کو درپیش خطرات میں طلب میں کمی، مالیاتی منڈی ، تجارت اور سرمایہ کاری کی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔
سربراہ اجلاس کا موضوع ہے''جدیدیت، ترقی اور روابط پر مبنی عالمی معیشت''۔