کھجور کی جدید فارمنگ اور پروسیسنگ یونٹ کے قیام کیلئے قریباً ایک سو ایکڑ قطعہ زمین کا انتخاب کرلیا گیا ۔

پاکستان کھجوریں برآمد کرنیوالے10ممالک میں شامل
04 ستمبر 2016 (18:35)
0

پاکستان کوکھجور برآمد کرنے والے دس بڑے ملکوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یہ بات محکمہ زراعت کے حکام نے اتوار کے روزڈیرہ اسماعیل خان میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے مطیع اللہ سے گفتگو کے دوران بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اہم نقد آور فصل کھجور کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید طریقے اپنانے کیلئے تمام ممکن اقداما ت کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کھجور کی جدید فارمنگ اور روزانہ پچاس ٹن کھجور کی پراسیسنگ کی صلاحیت کے حامل پروسیسنگ یونٹ کے قیام کیلئے قریباً ایک سو ایکڑ قطعہ زمین کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، لکی مروت اور بنوں میں اعلیٰ درجے کی کھجور پیدا کی جارہی ہے۔