سپیکر صوبائی اسمبلی وفاقی اور صوبائی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل اور صوبے میں قیام امن کیلئے ایک ہی صفحے پر ہیں۔

 اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں سے بلوچستان کو بہت فائدہ ہوگا:راحیلہ
04 ستمبر 2016 (17:57)
0

بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ درانی نے کہا ے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر عملدرآمد اور صوبے میں مکمل امن کے قیام کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کا موقف یکساں ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کی نمائندہ صوفیہ صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری بلوچستان کے عوام کے مفاد میں ہے اور چین کے تعاون سے صوبے میں بڑے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں موثر کردارادا کررہی ہیں۔