وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کا ملک کے تمام اضلاع میں یونیورسٹی یا ان کے کیمپس بنانے کا منصوبہ ہے۔

حکومت نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے بجٹ میں 100فیصد اضافہ کر دیا:بلیغ
04 ستمبر 2016 (17:44)
0

تعلیم اور امور داخلہ کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا سالانہ بجٹ اکتالیس ارب روپے سے بڑھا کر اکانوے ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے سجاد پرویز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت ملک کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں یا ان کے کیمپس قائم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیلئے چھیاسی کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے جبکہ بہاولپور میں گورنمنٹ صادق خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک سو پچیس ایکڑاراضی حاصل کر لی گئی ہے۔