File photo

آزادی ٹرین حیدرآباد سے کراچی کیلئے روانہ
04 ستمبر 2016 (14:42)
0

خصوصی آزادی ٹرین جو اتوار کے روز حیدرآباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی اب سے تھوڑی دیر پہلے کوٹڑی پہنچ گئی ۔ بڑی تعداد میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوٹڑی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا استقبال کیا ۔

ٹرین میں سفرکرنے والے ریڈیوپاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے فاروق حسین نے بتایا کہ ٹرین آج رات ساڑھے دس بجے کراچی کینٹ پرپہنچے گی ۔