بلوکی بجلی گھر پاک چین آزمودہ دوستی کی ایک شاندار مثال ہے ۔

File photo

بلوکی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ اگلے سال اگست تک کام شروع کردے گا
04 ستمبر 2016 (14:31)
0

بلوکی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ سے پہلے مرحلے میں قومی گرڈ کو اگلے سال اگست تک تین سوچھیاسی اعشاریہ پانچ میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جدید اور ماحول دوست گیس ٹربائن ٹیکنالوجی کے حامل ایک ہزار دو سوتئیس میگاواٹ کے زیر تعمیر بجلی گھر سے دوہزاراٹھارہ کے آغاز میں بجلی کی پیداوار شروع ہوگی ۔
بجلی گھر کو گیس اور ڈیزل دونوں پر چلایا جاسکتا ہے تاہم اس کا بنیادی ایندھن دوبارہ گیس میں تبدیل کی گئی ایل این جی ہے ۔   بلوکی بجلی گھر جو پاکستان اور چین کی دوکمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے پاک چین آزمودہ دوستی کی ایک شاندار مثال ہے ۔