رجب طیب اردوان نے کہاکہ اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے ۔

File photo

امریکہ اورترکی کو دہشتگردی کیخلاف ایک جیسا طرز عمل اختیار کرناچاہیے:اردوان
04 ستمبر 2016 (14:26)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ اورترکی کو دہشت گردی کے خلاف ایک جیسا طرز عمل اختیار کرناچاہیے ۔ وہ ہنگ ژو میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر باراک اوباما سے گفتگو کررہے تھے ۔ رجب طیب اردوان نے کہاکہ اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے ۔

اس موقع پر امریکی صدر نے رجب طیب اردوان کو یقین دلایا کہ ان کا ملک ترکی میں اقتدار پر قبضے کی ناکام کوشش کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کام کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترکی کو شام کے پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھانا چاہیے ۔