File photo

خیبرپختونخوا حکومت فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے کوششیں کررہی ہے
04 ستمبر 2016 (14:23)
0

خیبرپختونخوا حکومت مختلف فصلوں اورپھلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید طریقے متعارف کرانے کی ہرممکن کوششیں کررہی ہے ۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے نمائندے مطیع اﷲ کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کجھوروںکی کاشت اورپراسسنگ یونٹ کے قیام کیلئے تقریباً 100 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی ہے جس کی صلاحیت یومیہ پچاس ٹن ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، لکی مروت اور بنوں میں انتہائی معیاری کجھور متعارف کرائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کجھورنقدآمدن والی اہم فصلوں میں ایک ہے کیونکہ پاکستان کجھوریں برآمد کرنے والے دس بڑے ملکوں میں شامل ہے ۔