File photo

سندھ حکومت کا واٹر سپلائی سکیم کے فور سمیت مختلف منصوبوں کا آغاز
04 ستمبر 2016 (12:51)
0

سندھ حکومت نے شہر میں پانی کی قلت پر قابوپانے کیلئے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کے فور سمیت مختلف منصوبے شروع کیے ہیں ۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے نمائندے محمد وقاص کو بتایا کہ ایک سواٹھارہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل کے فورفیز ون منصوبے کیلئے پندرہ ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جو دوسال میں مکمل ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو یومیہ 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیاجائے گا ۔