اجلاس دو دن جاری رہے گا۔

File photo

گروپ بیس کا سربراہ اجلاس چین میں شروع ہوگیا
04 ستمبر 2016 (12:14)
0

گروپ بیس کا سربراہ اجلاس اتوار کے روز چین کے شہرHangzhou میں شروع ہو ا جو دو دن جاری رہے گا اجلاس میں عالمی اقتصادی نظام میں اصلاحات سے متعلق اقدامات پر غور کیا جارہا ہے ۔

اجلاس کا موضوع ہے جدید ' مربوط اور جامع اقتصادی نظام کا قیام۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاکہ عالمی مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں عالمی اقتصادی نظم ونسق کو بہتر بنانا چاہیے ۔
انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ دنیا کو مربوط اقتصادی نظام قائم کرناچاہیے۔