File photo

خیبرپختونخوا حکومت کے علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات
04 ستمبر 2016 (12:11)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔ محکمہ صحت کی تین سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق حکومت نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو خصوصی مالیاتی مراعات کی فراہمی کیلئے تین ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں ۔

ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سے نمٹنے کیلئے ایک ہزار نرسیں ، معاون طبی عملے کے چھ سو ارکان اور تین سو ڈاکٹر بھرتی بھی کیے گئے ہیں ۔