شہبازشریف نے بھیرہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیا ۔

File photo

بھیرہ:بس اور ٹرالر کے تصادم میں 5افرا دجاں بحق
04 ستمبر 2016 (11:18)
0

بھیرہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر اتوار کی صبح ایک بس اور ٹرالر کے تصادم میں پانچ افرا دجاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ۔

دریں اثناء پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھیرہ کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ 

ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا اور مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔