File photo

شہبازشریف کا بھیرہ کے قریب سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار
04 ستمبر 2016 (11:11)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھیرہ کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ 

ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا اور مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔