کراچی:تلاشی کی کارروائیوں کے دوران10 مشتبہ افراد گرفتار
04 ستمبر 2016 (11:08)
0

سندھ پولیس نے اتوار کی صبح کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹائون سعید آباد اور گل بہار میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ۔

ادھر پولیس نے لانڈھی کے علاقے سے تین جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جو بہت سے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے ان کے قبضے سے ہتھیار اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔