چین اور امریکہ کے صدور کی بان کی مون سے ملاقات
04 ستمبر 2016 (11:05)
0

چین اور امریکہ کے صدور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے Hangzhou میں ملاقات کی اور انہیں ماحولیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے میں شمولیت سے متعلق بتایا۔

بان کی مون نے کہا کہ چین اور امریکہ کا مشترکہ فیصلہ بہت اہم ہے جس سے پیرس معاہدے پر جلد عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔  چین کے صدر ژی چن پنگ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے میں دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والے مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاو ن کا لائحہ عمل بھی دیا گیا ہے۔