File photo

اومان کے ساتھ موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا:سرتاج
04 ستمبر 2016 (09:35)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اومان کے وزیرخزانہ یوسف بن علاوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر مسقط میں ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ اومان کی قیادت سے تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون میں اضافے اور تجارتی اور دفاعی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔

ادھر مسقط میں پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اومان کے ساتھ موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔