File photo

تحریک انصاف کی ریلی کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں:رشید
04 ستمبر 2016 (09:25)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی سیاسی مہم جوئی نے قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ملک کواربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ رات لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ طے شدہ مقامات پر اپنے جلوس نکالیں تاکہ عوام کی روزمرہ کی زندگی میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عمران خان ' شیخ رشید اور طاہر القادری عوام کی زندگیاں عذاب بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی کی رکاوٹوں کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں احتساب کیلئے ایک جامع مسودہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قواعد و ضوابط اور انتخابات کے ذریعے تبدیلی پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا جب عوام کو موقع دیا جائے گا تو وہ جمہوری انداز میں اپنی مرضی کے مطابق کسی کومنتخب کرلیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان غیر متحمل مزاج ہیں اور وہ اگلے عام انتخابات کے لئے ڈیڑھ سال انتظارنہیں کرسکتے۔