وزیراعظم،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کی شدید مذمت حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کی ہدایت۔

کوئٹہ:بس پر فائرنگ،4خواتین جاں بحق
04 اکتوبر 2016 (22:42)
0

کوئٹہ میں منگل کے روز کرانی روڈ پرنامعلوم شرپسند وں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں4خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے متعلقہ وفاقی ا ور صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی واقعہ کی مذمت کی۔
دریں اثنا ورزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بھی فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔