وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کوسیاسی اختلاف کشمیریوں کے نصب العین سے دور رکھنے چاہئیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلب کیا گیا:رشید
04 اکتوبر 2016 (20:44)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے طلب کیاگیا ہے ۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ بھارتی جارحیت کے بارے میں اپنا موقف پیش کریںگے۔
وفاقی وزیرنے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کا رویہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قومی امور کے اہمیت سمجھنے سے قاصر ہیں ۔
پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کوسیاسی اختلاف کشمیریوں کے نصب العین سے دور رکھنے چاہئیں۔