خرم دستگیرنے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کو آسیان ممالک تک رسائی حاصل ہوگی۔

ترکی،تھائی لینڈ کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ حتمی مراحل میں
04 اکتوبر 2016 (20:34)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔
منگل کے روز کراچی میں تجارتی ترقی کے قومی ادارے کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کو آسیان کے رکن ممالک تک رسائی حاصل ہوگی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔