چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ یہ نظام آہستہ آہستہ موجودہ اے ٹی ایم کارڈ سے ادائیگیوں کی جگہ لے لے گا۔

بٹہ گرام سے نئے آن لائن بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز کیا جائیگا:ماروی
04 اکتوبر 2016 (20:13)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ کل بٹہ گرام سے نئے آن لائن بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقوم کی ادائیگی کے عمل کو مزید شفاف بنایا جاسکے۔
بہاولپور میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نظام آہستہ آہستہ موجودہ اے ٹی ایم کارڈ کے ادائیگیوں کے نظام کی جگہ لے لے گا اور ایک سال کے اندر پورے ملک میں رائج ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ماروی میمن نے کہا کہ اس پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے ایک ریڈیو پروگرام میں براہ راست شرکت کی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں فون پر لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالے کی ہدایت کی۔