اقوام متحدہ کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
04 اکتوبر 2016 (19:29)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یو این ایچ سی آر کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کریں۔
کمیشن نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعین کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
ادھر پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وریوں پر ترجمان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی صورتحال کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ نگرانی کیلئے مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں غیر مشروط رسائی ہونی چاہیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔